فری ہینڈ ملنے کے بعد اسرائیلی فورسز بے لگام، شہریوں پر فائرنگ، خاتون شہید 76

فری ہینڈ ملنے کے بعد اسرائیلی فورسز بے لگام، شہریوں پر فائرنگ، خاتون شہید ، اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو شہید جبکہ ایک نوجوان کو زخمی کردیا ، اسرائیلی میڈیا کے مطابق دو اسرائیلیوں کو دہشتگردی الزام میں 6 ماہ تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کو تل ابیب فائرنگ واقعے کے بعد ملنے والے فری ہینڈ کے بعد فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعات سامنے آرہے ہیں، تازہ واقعات میں ایک خاتون شہید جبکہ جینن میں کار پر فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا، فلسطینی نوجوان جسے اسرائیلی حکام نے تل ابیب واقعے کا حملہ آور بتایا اس کی والدہ اور بھائی اس کار میں سفر کررہے تھے ، دوسری جانب الخلیل میں اسرائیلی پولیس افسر کو چاقو حملے میں زخمی کردیا گیا ، صہیونی فوج نے بیت اللحم میں حملے کا الزام ایک 40 سالہ خاتون پر لگاکر گولی مار کر اسے شہید کردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں