بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید 98

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کولگام میں دو اور کشمیری نوجوانوں کوشہید کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کربت پورہ میں افطار ی کے قریب تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز سے ہی جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور ماہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 5 اگست 2019 سے اب تک 560 سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا ہے. رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران مقبوضہ علاقے میں پرامن مظاہرین اور سوگواروں پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے کم از کم دو ہزار 240 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ فوجیوں کے ہاتھوں شہادتوں کی وجہ سے 36 خواتین بیوہ اور 85 بچے یتیم ہو ئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں