مانچسٹر یونائیٹڈ کا لیورپول کیخلاف میچ، شائقین کا رونالڈو سے اظہارِ یکجہتی 97

مانچسٹر یونائیٹڈ کا لیورپول کیخلاف میچ، شائقین کا رونالڈو سے اظہارِ یکجہتی

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیورپول کے درمیان کھیلے گئے میچ میں شائقین نے ساتویں منٹ میں کھڑے ہوکر ایک منٹ تک تالیاں بجاکر کرسٹیانو رونالڈو کے نومولود بیٹنے کے انتقال پر ان سے اظہارِ یکجہتی کیا، اور You’ll Never Walk Alone ’تم کبھی اکیلے نہیں ہوگے‘ گنگناتے رہے۔

خیال رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم لیورپول کے خلاف اس اہم میچ میں اسٹار فٹبالر کے بغیر کھیلی جس میں اسے 0-4 کی شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

لیورپول کے ہوم گراؤنڈ اینفیلڈ میں انگلش پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیورپول کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنے نومولود بیٹے کے انتقال کی وجہ سے میچ تو نہیں کھیل رہے تھے، مگر ان سے شائقین کی محبت قابل دید تھی۔

رونالڈو کی 7 نمبر کی شرٹ کی مناسبت سے میچ کے ساتویں منٹ میں شائقین نے ایک منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر رونالڈو سے افسوس ناک واقعے پر اظہاریکجہتی کیا ساتھ میں You’ll Never Walk Alone گنگناکر ان سے تعزیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں