انگلش پریمیئر لیگ لیورپول کی مانچسٹر یونائیٹڈ کوشکست 97

انگلش پریمیئر لیگ لیورپول کی مانچسٹر یونائیٹڈ کوشکست

انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 سے شکست دیکر لیگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، میچ میں محمد صلاح نے دو گول اسکور کیے۔

انگلش پریمیئر لیگ میں ٹاپ ٹیم لیور پول اور مانچسٹر یونائیٹڈ کا میچ یکطرفہ ثابت ہوا۔

ڈیاز نے میچ کے پانچویں منٹ میں محمد صلاح کے پاس پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی، پھر 22ویں منٹ میں محمد صلاح نے برتری دگنی کردی۔

وقفے تک لیور پول نے 0-2 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

دوسرے ہاف میں بھی مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم آف کلر نظر آئی۔ میچ کے 68ویں منٹ میں مانے نے خوبصورت انداز میں گیند کو جال میں پھینکا اور برتری 0-3 ہوگئی۔

میچ ختم ہونے سے پانچ منٹ قبل محمد صلاح نے ٹیم کے لیے چوتھا اور اپنا دوسرا گول کیا۔

لیور پول نے میچ 0-4 سے جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی دوسرے اور چیلسی تیسرے نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں