سرفراز احمد نے ملکۂ الزبتھ کے ساتھ تصویر کیوں شیئر کی؟ 87

سرفراز احمد نے ملکۂ الزبتھ کے ساتھ تصویر کیوں شیئر کی؟


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ملکہ الزبتھ کی ساگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے اُن کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کردی۔

سرفراز احمد نے ملکہ الزبتھ کی 96 ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ان کے ہمراہ تصویر جاری کی جو ورلڈکپ 2019 سے قبل ملکہ برطانیہ سے ملاقات  کی تھی۔

ملکہ برطانیہ، ملکہ الزبتھ دوئم 96 برس کی ہوگئیں، ملکہ الزبتھ نے اپنی 96 ویں سالگرہ جمعرات کو سینڈریگھم، انگلینڈ میں منائی۔

 برطانیہ کی بادشاہت میں سب سے طویل عرصے تک تخت پر رہنے والی ملکہ الزبتھ دوئم ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنی ریاست نارفاک روانہ ہوئیں، ملکہ الزبتھ دوئم نے ریاست نارفاک میں اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے پسندیدہ کاٹیج میں قیام کیا جہاں ان کے خاندان کے افراد اور قریبی دوست ان کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔

ملکہ برطانیہ کی 96ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی ایک تصویر جاری کی گئی جس میں ملکہ کو دو سفید گھوڑوں کے ساتھ دکھایا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس تصویر میں ملکہ برطانیہ کی گھوڑوں میں دلچسپی کی عکاسی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں