پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ارتھ ڈے آج منایا جارہا ہے 112

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ارتھ ڈے آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں زمین سے محبت کے اظہار کیلئے آج ورلڈ ارتھ ڈے منایا جارہا ہے۔

یہ دن منانے کا مقصد زمین کو ماحولیاتی آلودگی کے نقصانات سے بچانےاور زمین سے محبت کا شعور اجاگر کرنے کیلئے آگہی فراہم کرنا ہے۔

اس سال اس دن کا تھیم Invest in our Planet ہے۔

اس حوالے سے گوگو نے بھی اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری ڈوڈل ہمارے سیارے کے چار مختلف مقامات پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔ ان مناظر کو دیکھنے کے لیے دن بھر دیکھتے رہیں، ہر ایک ایک وقت میں کئی گھنٹوں تک ہوم پیج پر رہتا ہے۔

ارتھ ڈے ایک عالمی تقریب ہے جو موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے تحفظ کی حوصلہ افزائی اور بیداری کے لیے کام کرتی ہے۔

یہ تقریب پہلی بار 22 اپریل 1970 کو منعقد ہوئی تھی اور اس کے بعد سے ہر سال اس کی یاد منائی جاتی ہے۔

گزشتہ 51 سال سے دنیا بھر میں 22 اپریل کو “ارتھ ڈے” منایا جاتا ہے جسکا بنیادی مقصد لوگوں میں زمین کو درپیش ماحولیاتی خطرات کی آگاہی پیدا کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں