قاضی خالد کی چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل کے عہدے کی میعاد مکمل 81

قاضی خالد کی چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل کے عہدے کی میعاد مکمل

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر تعلیم قاضی خالد علی فیڈرل سروس ٹریبونل میں چیئرمین کی حیثیت سے اپنے عہدہ کی معیاد مکمل کرکے کراچی واپس پہنچ گئے انھوں نے گزشتہ روز صدر پاکستانڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ فیڈرل سروس ٹریبونل کے اراکین کی جانب سے دئیے گئے الوداعی افطار عشائیہ شرکت کی ان کے اعزاز ڈپٹی اٹارنی جنرل اشتیاق مہربان اور اسٹنٹ اٹارنی جنرل ایس ایم رضا، شکیل اعوان، جاوید سرفراز اور سردار معروف خان کی جانب سے افطار عشائیہ دیا گیا اور اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ اسلاآباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر حفیظ یعقوب، ایف ایس ٹی کے اراکین، رجسٹرار، اور سینئر وکلاء و حکام نے شرکت کی۔ قاضی خالد علی نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام آباد ہوائی اڈے پر فیڈرل سروس ٹریبونل کے رجسٹرار غلام حسین اور دیگر افسران نے رخصت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں