جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں‘شیخ رشید 84

جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں‘شیخ رشید


سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے حالات گھمبیر،پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں، جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے لیے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا۔ان کا کہناتھاکہ قوم یاد رکھے، عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی، ایسا زناٹے کا رن پڑے گا کہ پاکستان کی سب سے کم مدت والی یہ موجودہ حکومت ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں